: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
واشنگٹن۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد
بن سلمان اور وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر سے ٹیلی فون پر بات کرکے یمن
میں جنازے میں شامل لوگوں پر فضائی حملہ ہونے پر بے انتہا تشویش ظاہر کی
ہے۔ یہ اطلاع امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دی ہے۔۔ یمن کے اس حملہ کو
لے کر سعودی عرب کے اتحاد والے طیاروں کو عام طور سے
قصوروار ٹھہرایا جارہا
ہے۔ اس واقعہ کی وجہ سے امریکہ نے سعودی عرب کے اتحاد کو پچھلے 16 ماہ سے
دی جارہی حمایت پر ازسرنو غور کرنا شروع کردیا ہے۔ حملے میں 140 افراد مارے
گئے ہیں ۔ تاہم اقوام متحدہ کے ایک اندازے کے مطابق 82 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مسٹر
کیری نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے فوراً ضروری اقدام کرنے کو کہا تاکہ اس
طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں